پاکستانی فائٹنگ اسپورٹس کے لیے بڑا اعزاز،ایشین گیمز میں مکسڈ مارشل آرٹس شامل

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) 20ویں ایشین گیمز 2026 میں پہلی مرتبہ شامل کیے جانے والے مکسڈ مارشل آرٹس (MMA) مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وفد کا اعلان کردیا گیا۔

جاپان کے شہر آئچی ناگویا میں منعقد ہونے والے ایشین گیمز میں مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلوں میں پاکستان کی تاریخی نمائندگی عاصم خان کریں گے، جبکہ دلاور خان سنان کو ٹیم منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

مکسڈ مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے منتخب کیے گئے پاکستان کے ٹاپ رینک اور تجربہ کار ریفری ابو ہریرہ بھی ایونٹ میں اہم ذمہ داریاں انجام دیں گے اور مقابلوں میں بطور ریفری فرائض سرانجام دیں گے۔

ایشین گیمز میں پہلی بار مکسڈ مارشل آرٹس کی شمولیت پاکستان کے فائٹنگ اسپورٹس سے وابستہ کھلاڑیوں اور حکام کے لیے ایک اہم موقع قرار دی جارہی ہے۔ پاکستانی وفد کی شرکت سے ملک میں مکسڈ مارشل آرٹس کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستانی فائٹرز کی نمائندگی کے امکانات مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button