امریکا اور اسرائیل نے ایران کو کمزور کردیا؟ نیتن یاہو کا حیران کن بیان سامنے آگیا

تل ابیب (جانو ڈاٹ پی کے) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے خلاف امریکی اقدامات، معاشی دباؤ اور مبینہ بحری ناکہ بندی کی حمایت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف اقدامات میں ’’تاریخی پیش رفت‘‘ حاصل کی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران اور اس کے اتحادیوں پر مشتمل جسے وہ ’’بدی کا محور‘‘ قرار دیتے ہیں، اسے پہلے کے مقابلے میں زیادہ کمزور کردیا گیا ہے۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ دہشت گرد قوتوں کے مقابلے میں اسرائیلی اور امریکی عوام اور صدر ٹرمپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

نیتن یاہو نے ایران کے خلاف امریکی پالیسی، بالخصوص معاشی دباؤ اور دیگر اقدامات کو سراہتے ہوئے صدر ٹرمپ کو ان پالیسیوں پر مبارکباد بھی پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف جاری تنازع کے دوران امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں اور ایرانی جوابی حملوں کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا، جبکہ بعد ازاں ایران پر اقتصادی دباؤ اور بحری پابندیوں سے متعلق اقدامات بھی تنازع کا اہم حصہ بن گئے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے بیان نے ایک مرتبہ پھر ایران کے حوالے سے امریکا اور اسرائیل کی پالیسی میں ہم آہنگی اور خطے میں جاری شدید کشیدگی کو نمایاں کردیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button