ٹرمپ کا حوثیوں پر انتخابات سے قبل تیل مہنگا کرنے کی سازش کا الزام

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغی ایران کے کہنے پر ’انتہائی برا رویہ‘ اختیار کیے ہوئے ہیں اور جان بوجھ کر امریکی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتیں بڑھانے کی سازش کر رہے ہیں۔
ٹروتھ سوشل پر بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ، ’مجھے لگا تھا کہ حوثیوں نے ایک سال قبل اس وقت سبق سیکھ لیا تھا جب ہم نے ان پر شدید ترین بمباری کی تھی‘۔
امریکی صدر نے ایران سے متعلق جلد فیصلہ کرنے کا بھی اعلان کیا اور سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں امریکی صدر نے ایران کو ایک ناکام ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی معیشت تباہ ہوچکی ہے، وہاں مہنگائی کی شرح 300 فیصد تک پہنچ چکی ہے، ایران کے پاس پیسہ نہیں ہے، ایرانی حکومت کے پاس اپنے فوجیوں کو تنخواہیں دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں، ہم جلد ایران سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے۔



