امریکا کیساتھ مذاکرات کیلئےتیارہیں،ایران نےپاکستان کو آگاہ کردیا،عرب میڈیا کادعویٰ

اسلام آباد/تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے ایک نئی راہداری بنانے کے اقدام کو مسترد کرتا ہے، ذرائع عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ جنیوا، دوحہ یا اسلام آباد میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
العربیہ انگلش کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایران پاکستان کو تصدیق کرچکا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ جنیوا، دوحہ یا اسلام آباد میں مذاکرات جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ مذاکرات مفاہمتی یادداشت کے تحت جاری رہنے چاہئیں۔ذرائع نے بتایاایران چاہتا ہے مذاکرات پہلی سطح پر آبنائے ہرمز پر ہوں،دوسرے مرحلے میں ان کے منجمد اثاثوں اور آخری سطح پر جوہری پروگرام پرمذاکرات ہوں۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے 17 جون 2026 کو اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے تھے اور اس کے تحت پہلے سوئٹزرلینڈ میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے عہدیداروں کے درمیان 40 سال بعد براہ راست مذاکرات ہوئے تھے۔
پاکستان اور قطر کی میزبانی میں سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے مذاکرات کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارش عاصم منیر اور قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی موجود تھے جبکہ ایران کے وفد کی سربراہی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھے اور دیگر اراکین میں وزیرخارجہ عباس عراقچی اور دیگر عہدیدار شامل تھے، اسی طرح امریکی وفد کی سربراہی نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے تھے۔



