سکیورٹی فورسز نےجنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کاحملہ ناکام بنادیا،4دہشتگرد ہلاک

وانا(جانوڈاٹ پی کے)سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگرد ی کا حملہ ناکام بنا دیا، خود کش حملہ آور سمیت 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردی گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے باہر تباہ کر دی گئی،دہشت گرد بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے چیک پوسٹ کا حفاظتی حصار توڑنا چاہتے تھے،فورسز نے گاڑی کو پوسٹ کی حدود سے باہر ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔3 دہشتگردوں کو کلیئرنس آپریشن کے دوران کامیابی سے ہلاک کر دیا گیا،آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔



