کراچی میں رواں سال خناق سے 13 بچے جان کی بازی ہار گئے

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی میں رواں سال خناق سے 13 بچے جان کی بازی ہار گئے ۔ شہر میں خناق کے 30 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
ملک بھر میں خناق کے 308 کیس رپورٹ ہوئے۔ سب سے زیادہ تعداد سندھ میں 113 رہی۔ خیبر پختونخوا میں 87، بلوچستان میں 64 کیسز سامنے آئے۔
اسی طرح پنجاب میں 35، اسلام آباد میں 7 اور گلگت بلتستان میں خناق کے 2 کیس رپورٹ ہوئے۔



