دفتر خارجہ کے ترجمان کی تبدیلی کا فیصلہ، سجاد حیدر خان نئے ترجمان ہوں گے


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) حکومت نے دفتر خارجہ کے ترجمان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق سجاد حیدر خان کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سجاد حیدر خان اس وقت ڈی جی ساؤتھ ایشیا کے فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ ان کی بطور ترجمان دفتر خارجہ تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب موجودہ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی سفارتی تعیناتیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جلد متوقع ہے۔