آئمہ بیگ دروازے سے ٹکرا کر زخمی ہو گئیں، چہرہ متاثر

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ حادثاتی طور پر دروازے سے ٹکرا کر چہرے اور آنکھ کے گرد زخمی ہوگئیں، جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی حالت سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی تصویر شیئر کی جس میں ان کے چہرے پر چوٹ کے نمایاں نشانات دکھائی دے رہے تھے۔

گلوکارہ نے بتایا کہ وہ پہلے ہی فلو، گلے کی تکلیف اور بخار میں مبتلا تھیں کہ اسی دوران ان کا چہرہ زور سے دروازے سے جا ٹکرایا، جس کے باعث آنکھ کے گرد شدید چوٹ آئی اور انہیں کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

بعد ازاں آئمہ بیگ نے صبح تقریباً ساڑھے 4 بجے ویڈیو کے ذریعے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ چوٹ لگنے کے بعد وہ متاثرہ حصے پر مسلسل برف لگا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل انہیں کبھی اتنا بڑا نیل نہیں پڑا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button