حکومت کی جانب سے کل عام تعطیل کا اعلان

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) حکومت بلوچستان نے عید میلاد النبی ﷺ کے مقدس موقع پر 26 اگست بروز بدھ صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کی جانب سے عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے 26 اگست کو ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کی عام تعطیل کے اعلان کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 26 اگست کو بلوچستان بھر کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں جلوس، محافل میلاد اور سیرت النبی ﷺ کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجانے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button