حکومت کامسلسل پانچویں رو زبھی نہتےعوام پرپٹرول حملہ،پیٹرول3 روپے66پیسےفی لیٹرڈیزل4روپے80پیسےفی لیٹرمہنگا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 25جولائی کے لیے ہوں گی، اضافے اور نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن پیٹرولیم ڈویژن نے جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈیزل کی قیمت میں4روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 383روپے 46پیسے فی لیٹر کردی گئی۔

 پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہونے کے بعد 18 جولائی کو پیٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

پھر عالمی مارکیٹ کی بندش کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا تعین 21 جولائی کو ہوا، پیٹرول 35 پیسے سستا جبکہ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 15 پیسے 23 جولائی کیلئے پیٹرول 6 روپے 39 پیسے جبکہ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

24 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت 4 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button