آئل ڈپو مالکان پٹرولیم مصنوعات کی ڈیمانڈ، سپلائی اور سٹاک کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پرضلعی انتظامیہ کو فراہم کریں، ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات کے ڈپو مالکان اور ڈیلرز کا اجلاس، اجلاس میں سول ڈیفنس آفیسر جدید اختر کھچی، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خالد جاوید بھٹی سمیت مختلف کمپنیوں کے ڈپو مالکان اور آئل ڈیلرز نے شرکت کی۔ سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے پٹرول کی ڈیمانڈ، سپلائی اور سٹاک بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے پٹرول پمپس کو پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی تسلسل سے جاری رکھنے اور پٹرولیم ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باوجود پمپس کو پٹرول کی سپلائی بحال رکھنے کے بھی احکامات دیے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی تسلسل سے فراہمی پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ پٹرول کی بلا تعطل فراہمی کے لیے آئل ڈپو مالکان اور ڈیلرز سپلائی چین بحال رکھیں۔ ڈپو مالکان پٹرولیم مصنوعات کی ڈیمانڈ، سپلائی اور سٹاک کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ کو فراہم کریں۔ آئل ڈپو مالکان اپنی کمپنی کے علاوہ کسی دوسرے پٹرول پمپ کو تیل کی سپلائی ہرگز نہ کریں۔ ڈپو مالکان اور آئل ڈیلرز نی تیل کی بلا تعطل فراہمی کے سلسلہ میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔



