ایران مذاکرات کیلئےسنجیدہ ہے لیکن ڈیل کرنے کیلئے تیار نہیں،ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پ یکے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، کیونکہ تہران کے ساتھ جاری مذاکرات میں ایرانی حکام اب زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے، بڑے فوجی آپریشن پر مشیروں سے ملاقات کی خبروں کے تناظر میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کوئی فیصلہ کر لیا ہے، تو ٹرمپ نے جواب دیا’نہیں، میں نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا’۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران مذاکرات کیلئےسنجیدہ ہے لیکن ڈیل کرنے کیلئے تیار نہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ  دیکھیں، اس وقت ہماری ان سے بات چیت جاری ہے۔ میرے خیال میں وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ سنجیدہ ہوتے جا رہے ہیں، شاید اس کی وجہ بھی سب پر واضح ہے۔

مزید خبریں

Back to top button