بدین:شہید فاضل راہومیں دریائے سندھ کے حق میں پیپلز پارٹی کی’’ مرسوں مرسوں سندھو نہ ڈیسوں‘‘احتجاجی ریلی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)پیپلز پارٹی کی جانب سے مرسوں مرسوں سندھو نہ ڈیسوں عنوان کے تحت دوسرے مرحلے میں تعلقہ سطح پر ریلیاں اوراحتجاجی مظاہرے کیے گئے شہید فاضل راہو(گولاڑچی) میں بھی پیپلز پارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سجاد چانڈیو تحصیل صدر محمد عرفان گجر جونیئر فاضل راہو کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی میں پیپلز پارٹی کے مقامی قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کا آغاز بختاور بھٹو پارک سے ہوا اور شہید فاضل راہو چوک سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے بے ضلعی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سجاد چانڈیو نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کو یک طرفہ معطل کرنے کے اعلان پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو بھارت کے ساتھ کھلی جنگ ہوگی محمد عرفان گجر نے کہا کہ سندھو دریا کا پانی ہماری زندگی ہے سندھو دریا کی روانی زندگی اور زندہ رہنے کے لیے سب سے اہم اور ضروری ہے انھوں نے مودی سرکار کو للکارتے ہوئے کہا کہ مودی کان کھول کر سن لو تم نے اگر دریائے سندھ کے پانی کو روکنے اور سندھ طاس معاہدے کو توڑنے کی کوشش کی تو ہم تمہیں توڑ کر رکھ دیں گے تحصیل صدر عرفان گھر جونیئر فاضل راہو، کاشف رضا آرائیں، غلام مصطفیٰ جت,قاسم میمن،عاصم مجید سومرو،عبد الجبار آرائیں،چوھدری ولایتِ لک،کامریڈ محمد اسلم میمن،ملک ناصر،معظم علی کھوکھر،ڈاکٹر ممتاز میمن اور دیگر رہنما شامل تھے اس موقع پر ہی پی پی ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد چانڈیو نے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی کی ایک ایک بوند کی حفاظت کی جائے گی دریائے سندھ کے پانی کے لیے ہم اپنی جانیں نثار کر دیں گے مگر انڈیا کو اس کے مذموم مقاصد کو پورا ہونے نہیں دیں گے انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال ہونے والی جنگ میں پاک فوج کے ہاتھوں بھارت کو ہزیمت اٹھانی پڑی اور بین الاقوامی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے اس کے بعد سے مودی اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے بہکی بہکی باتیں کر رہا ہے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ معطلی کا خواب دیکھنا بھی مودی کی ذہنی پسماندگی اور ذہنی توازن درست نہ ہونے کو ظاہر کرتا ہے انھوں نے کہا کہ مودی کی یہ بھول ہے کہ وہ دریائے سندھ کے پانی کو آسانی کے ساتھ روک لے گا مودی سرکار ایسی کوئی کوشش بھی مت کرنا ورنہ بہت مار پڑے گی ریلی کے آغاز و اختتام کے تک مظاہرین نے فلک شگاف نعروں کی صورت میں مودی سرکار پر لعنتیں برسائیں



