پیرس کی عظیم مسجد کی 100ویں سالگرہ،پاکستانی کمیونٹی کی شرکت

پیرس(جانوڈاٹ پی کے)فرانس کے دارالحکومت پیرس کی عظیم مسجد اپنی 100 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔
اس موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور فرانس میں مسلمانوں کے کردار پر خصوصی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بھاری تعداد بھی شرکت کر رہی ہے۔
اس حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں جعلی طور پر خود ساختہ مذہبی اسکالروں، غیر ذمے دار امام مساجد کے خلاف حکومت کی طرف سے منظور کردہ قانون کو سراہا گیا۔
حکومتِ فرانس نے تعلیم یافتہ مستند علماء کو سرکاری طور پر امام مقرر کرنے کے اقدام کی بھی حمایت کی ہے۔



