میئرنیویارک زہران ممدانی پاکستانی ریپرشمعون اسماعیل کے فین نکلے

نیویارک(جانوڈاٹ  پی کے)پاکستانی گلوکار اور ریپرشمعون اسماعیل نے نیویارک سٹی کے میئرزہران ممدانی کی پلے لسٹ میں جگہ بنالی ہے۔زہران ممدانی سے پوڈکاسٹ میں موسیقی سے متعلق سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کو سن رہے ہیں، وہ بہت اچھے ریپر ہیں۔ممدانی کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں ریڈیو اینڈ ویزل کو بہت سن رہے ہیں جو یوگنڈا کی ایک جوڑی ہے اور ایک طویل عرصے تک میوزک چارٹس پر چھائی رہی۔انہوں نے مزید کہا میں ایک پاکستانی ریپر شمعون اسماعیل کو بھی سن رہا ہوں، جنہیں میں کئی سالوں سے سنتا آرہا ہوں۔شمعون اسماعیل نے پوڈکاسٹ کا مذکورہ کلپ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ کئی سالوں سے میری موسیقی سن رہے ہیں، یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ اصلی لوگ اصلی لوگوں کو پہچان لیتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button