عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کا اسحاق ڈار سے رابطہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور اتفاق کیا کہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارت کاری، مذاکرات اور تعمیری روابط کا تسلسل نہایت اہم ہے۔ڈی جی آئی اے ای اے نے دوران گفتگو کہا کہ توقع ہے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد فریقین مذاکرات اور رابطے کا عمل جاری رکھیں گے، پُرامن اور دیرپا حل تک پہنچنے کے لئے بات چیت ضروری ہے۔



