بدین،صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پرکیک کٹنگ تقریب

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/پی کے)بدین میں راہو ہاؤس پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی 71ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد اسماعیل راہو کی رہائش گاہ راہو ہاؤس بدین میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صحت، درازیٔ عمر، ملکی خوشحالی اور قوم کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں

تقریب میں صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو، رکن قومی اسمبلی حاجی رسول بخش چانڈیو، محمد اسلم راہو، ٹاؤن کمیٹی شہید فاضل راہو کے چیئرمین عبدالسلام آرائیں، وائس چیئرمین محمد عمر شاہانی، پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ بدین کے صدر عرفان گجر، حاجی حنیف وفا، لطیف جوکھیو، نارائن کولہی سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں، کارکنوں اور جیالوں نے شرکت کی

اس موقع پر شرکاء نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو 71ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی اچھی صحت، درازیٔ عمر، مزید کامیابیوں اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

مزید خبریں

Back to top button