ڈہرکی،پٹرولیم قیمتوں میں اضافے نے عوام کو پریشان کردیا

ڈہرکی(رپورٹر وجے کمار چاولہ/جانوڈاٹ پی کے)ڈہرکی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام پریشان پیٹرولیم مصنوعات کی بارہا بڑھتی ہوئی قیمتوں نے محنت کش اور دیہاڑی دار طبقے کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ مہنگے پیٹرول اور ڈیزل کے باعث ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے روزمرہ استعمال کی اشیاء بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ محدود آمدن میں گھر کا چولہا جلانا مشکل ہو گیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے ریلیف نہ ملنے پر سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر قیمتوں میں کمی کر کے غریب طبقے کو ریلیف فراہم کیا جائے، بصورت دیگر حالات مزید سنگین ہو سکتے ہیں عوام کو اشیاء خوردونوش کی قیمتوں ریلیف فراہم کرے شہریوں کا کہنا کہ آٹا گھی چینی سبزیاں میڈیسن صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جائے یہ تو ہمارے ملک کی پیداوار ہیں

مزید خبریں

Back to top button