برطانیہ میں تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال جاری

رطانیہ بھر میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کی جارہی ہےاس دوران سرکاری ملازمین، جونیئر ڈاکٹرز اور ریل ورکرز نے کام روک دیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے کم مہنگائی میں اضافے کا مطلب ہے کہ 2008 کے بعد سے ان کی تنخواہوں میں مؤثر طریقے سے 26 فیصد کمی ہوئی ہے۔
برطانوی وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر ورکرز یونین کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں اور مذاکرات میں حوصلہ افزا پیش رفت کی امید ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہڑتال کے پیش نظر اسپتالوں میں کام متاثر ہوگیا تو کہیں ٹیوب کا نیٹ ورک مکمل بند ہوگیا۔
تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کے پیش نظر سرکاری ملازمین، جونیئر ڈاکٹرز اور ریل ورکرز نے کام روک دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button