ایم پی اے چوہدری جاوید علاؤالدین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کااجلاس

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ایم پی اے چوہدری جاوید علاؤالدین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، اجلاس میں ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج، ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر، میاں یاور زمان، چوہدری افتخار حسین چھچھر،ملک علی عباس کھوکھر، چوہدری غلام رضا ربیرہ نے بھی شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی بھی شرکت صوبائی محکموں انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے، اجلاس کو پی ڈی پی اور اے ڈی پی کی ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اجلاس کو انڈرگراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینکس، سیوریج اور بیوٹیفکیشن منصوبوں پر پیشرفت بارے آگاہ کیا گیا،بضلع بھر میں ہیلتھ، ایجوکیشن، روڈز، مثالی گاؤں پروگرام کے تحت اقدامات بارے بھی بریفنگ دی گئی،بعوامی نمائندوں نے انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک اور ڈسپوزل اسٹیشنز کی سولرائزیشن سمیت دیگر منصوبوں پر اظہار اطمینان کیا، جبکہ تحصیل دیپالپور اور رینالہ خورد میں پی ڈی پی پراجیکٹ کی رفتار کو تیز کرنے کے احکامات دیے،چڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی امن عامہ کے سلسلہ میں اقدامات پر بریفنگ دی، ایم پی اے چوہدری جاوید علاؤالدین نے کہا کہ فلاح عامہ کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی منصوبے عوامی ترقی کے عکاس ہیں۔ منصوبوں سے بہترین انفراسٹرکچر کے ذریعے دیرپا سکیمیں فراہم کی جارہی ہیں۔ کام کی سست روی اور فنڈز کے ضیاع سخت ایکشن لیا جائے گا۔ روڈز کی تعمیر و مرمت سے عوام کو آمد ورفت کی معیاری سہولیات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے محکمہ پولیس استوار بنیادوں پر اقدامات کرے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ، ایجوکیشن سمیت دیگر محکمے ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کے لیے عوامی نمائندوں سے کوارڈینیشن رکھیں۔ علاقائی سطح پر عوام کو سہولیات سے مستفید کرنے کے لیے یکساں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔



