اسرائیل کو پاکستان سے خطرہ کیوں؟
jano.pkکی سنسنی خیز رپورٹ

پاکستان اسلامی دنیا کی واحد امید
اسلامی دنیا نے پاکستان سے امیدیں باندھ لیں۔بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی شاندار کامیابی نے اسلامی ممالک کو پاکستان کے پلڑے میں ڈال دیا۔
سعودی عرب،متحدہ عرب امارات،اسلامی جمہوریہ ایران کے بعد قطر بھی پاکستان کی طرف دیکھنے پر مجبور ہوگیا۔
قطر میں عرب ہنگامی اسلامی ممالک کے اجلاس میں پاکستان چھایا رہا،پاکستان کے وزیر اعظم شہبازشریف نے مشترکہ لائحہ عمل کی تجویز دی۔
ذرائع کے مطابق نیٹو طرز پر اسلامی ممالک کی فورس بنانے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔
اسلامی دنیا نے پاکستان سے امیدیں باندھ لیں
حالیہ کچھ عرصے میں اسرائیل نے اسلامی ممالک کیساتھ کافی چھیڑ چھاڑ کی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کی جنگ کے پیچھے بھی اسرائیل کی کارستانیاں شامل تھیں۔ٹھوس ثبوت یہ پیش کیا جاتا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی طرف اُڑائے گئے زیادہ تر ڈرونز اسرائیلی تھی۔پاک بھارت جنگ کے دوران اسرائیلی ماہرین مقبوضہ کشمیر میں موجود تھے اوروہ اسرائیلی ماہرین بھارت کی مکمل معاونت کررہے تھے۔عین جنگ کے دوران اسرائیلی ماہرین کی بھارت میں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے اسرائیل پاکستان کو پچھاڑنا چاہتا تھا۔لیکن پاکستان کے جنگ میں شاندار فتح نے پوری اسلامی دنیا میں پاکستان کاطوطی بولنا شروع ہوگیا ہے۔
پاکستان اسلامی دنیا کا نجات دہندہ بن گیا
پاکستان پر بھارت کے حملے کے بعد ایران پراسرائیل نے حملہ کیا اور اس حملے کے دوران پاکستان نے ایران کو مکمل سپورٹ فراہم کی۔حالیہ کچھ عرصے کے واقعات نے پاکستان کی دھاک بیٹھ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پوری اسلامی دنیا میں پاکستان ہی واحد ملک ہے جو دشمن کا پورا پورا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
بھارت کیخلاف جنگ میں فتح نے پاکستان کی اہمیت بڑھادی
قطر پر اسرائیل کے حملے کے بعد پوری اسلامی دنیا کی نظرے پاکستان پر صرف اس لئے ٹک گئی ہیں کہ پاکستان ہی اسلامی دنیا کی ناصرف ایٹمی قوت ہے بلکہ پاکستان ہر دشمن کا مقابلہ کرنے کلئے پوری طرح سے جدید ہتھیاروں سے لیس ہے۔
اسلامی دنیا کے کئی ممالک اپنے ممالک کی سکیورٹی اور دفاع کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان پر انحصار کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف جنگ میں فتح کے بعد کئی اسلامی ممالک نے پاکستان کے ساتھ رابطہ کرکے دفاع کے شعبے میں مدد مانگی ہے۔
جانوڈاٹ پی کے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق عرب ہنگامی اسلامی ممالک کے اجلاس میں پاکستان تمام اسلامی ممالک کی نظروں محور تھا۔
اسلامی ممالک کے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کیساتھ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان،مصر،ترکیہ،لبنان،اردن کے شاہ عبد اللہ دوئم،مالدیپ سمیت دیگر ممالک کے صدور نے ملاقاتیں کیں۔
وزیر اعظم شہبازشریف کے ہمراہ فیلڈ مارشل،جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
پاکستان کے ایک سابق سفیر کے مطابق پوری اسلامی دنیا میں واحد پاکستان ہی ہے جو اسرائیل اور اس کی طفیلی ریاست بھارت کے ساتھ پوری پوری ٹکر لے سکتا ہے۔یہ بات حالیہ پاک بھارت جنگ میں ثابت بھی ہو چکی ہے۔
اسرائیل کو پاکستان کے سوا کسی بھی اسلامی ملک سے کوئی خطرہ نہیں ہے،اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ ایران،قطر اور لبان پر اسرائیل کے حملوں کے باوجود ابھی تک اسرائیل کو کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا جاسکا۔



