زمبابوین ویمن ٹیم کی کراچی میں سیر و تفریح اور شاپنگ


کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان کے دورے پر موجود زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز کے بعد شہر قائد میں شاپنگ مال کا دورہ کیا اور خریداری سے لطف اٹھایا۔
ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں کلین سوئپ شکست کے بعد مہمان کھلاڑیوں نے آرام کے ساتھ کراچی کے ایک شاپنگ مال میں وقت گزارا۔
دوسری جانب پاکستانی ویمن کرکٹرز نے آرام کو ترجیح دی جبکہ شام کے وقت مدرز ڈے کے حوالے سے ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں تینوں میچز جیت کر نہ صرف ٹرافی اپنے نام کی بلکہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے 6 اہم پوائنٹس بھی حاصل کیے۔
اب دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز کا آغاز کل سے کراچی میں ہوگا۔