زامبیا: اپوزیشن رہنما برائن منڈوبالے پر غداری کا مقدمہ، ساتھی سمیت زیرِحراست

لوساکا (ویب ڈیسک) زامبیا کے اپوزیشن رہنما برائن منڈوبالے اور ان کے انتخابی ساتھی میکبی زولو پر غداری کا باقاعدہ مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ دونوں رہنما پولیس کی حراست میں ہیں۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منڈوبالے اور زولو پر ہفتے کے روز غداری کا الزام عائد کیا گیا، جبکہ ان کے وکیل کے مطابق دونوں لوساکا سینٹرل پولیس اسٹیشن میں زیرِحراست رہے۔

برائن منڈوبالے کو جمعرات کے روز پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ اس سے قبل پولیس نے ان سے ایسے مبینہ جرم کے حوالے سے پوچھ گچھ کی تھی جسے حکام نے غداری سے متعلق قرار دیا تھا۔ تاہم الزام کی مخصوص تفصیلات تاحال سرکاری طور پر سامنے نہیں لائی گئیں۔

منڈوبالے نیشنل ریکنسیلی ایشن پارٹی فار یونٹی اینڈ پراسپیریٹی (NRPUP) کے صدارتی امیدوار تھے اور 13 اگست کے انتخابات میں موجودہ صدر ہکائنڈے ہیچیلیما کے بعد دوسرے نمبر پر رہے۔ منڈوبالے نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے انہیں عدالت میں چیلنج کرنے کی کوشش کی تھی۔

ان کی گرفتاری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب انتخابات کے بعد ملک میں سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ منڈوبالے اور ان کے ساتھی پر عائد غداری کے الزامات کی قانونی حیثیت کا فیصلہ عدالت میں ہونا باقی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button