ویرات کوہلی سے آٹوگراف لینے میں ناکامی پر ننھا مداح زار و قطار رو پڑا

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کے ایک کمسن مداح کو اس وقت شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے آٹوگراف لینے میں ناکام رہا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ کئی بار کوہلی کے قریب جانے کی کوشش کرتا ہے مگر سیکیورٹی اہلکار اسے روک دیتے ہیں۔

 بچہ کوہلی کو آواز بھی لگاتا ہے لیکن وہ سنی ان سنی کرتے ہوئے آگے بڑھ جاتے ہیں۔ کرکٹر کی توجہ حاصل نہ کر پانے پر بچہ آخرکار مایوس ہو کر واپس لوٹ جاتا ہے۔

اس دوران وہ جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہو جاتا ہے اور غصے میں اپنا بیٹ زمین پر پھینک دیتا ہے۔

  مایوس بچے کے رونے کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی افسردہ کر دیا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق اس ویڈیو کے وقت کی تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم رائل چیلنجرز بینگلور کے کھلاڑی کوہلی پیر کی رات دہلی میں موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button