عثمان طارق وائٹلٹی بلاسٹ اور دی ہنڈریڈ میں شرکت کیلیے انگلینڈ روانہ

لاہور (جانوڈاٹ پی کے \ ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹر عثمان طارق انگلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ رواں سیزن میں وائٹلٹی بلاسٹ اور دی ہنڈریڈ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔
عثمان طارق وائٹلٹی بلاسٹ میں واروکشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کریں گے جبکہ دی ہنڈریڈ میں وہ برمنگھم فینکس کے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ پاکستانی کرکٹر کی انگلش ڈومیسٹک سرکٹ میں شمولیت کو ان کے کیریئر کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
کرکٹ شائقین کو اُمید ہے کہ عثمان طارق اپنی کارکردگی سے انگلینڈ کی کنڈیشنز میں بھی بھرپور تاثر چھوڑیں گے اور دونوں ٹورنامنٹس میں ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔



