امریکی نائب صدر کی اہلیہ ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے پھسل گئیں

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اہلیہ اور سیکنڈ لیڈی اوشا وینس ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے اچانک پھسل گئیں اور گود میں موجود اپنے 2 ماہ کے بچے سمیت گرنے سے بال بال بچیں۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد تیزی سے وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوشا وینس ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے اپنا توازن کھو بیٹھتی ہیں اور تقریباً گر جاتی ہیں، تاہم وہ خود کو سنبھالنے میں کامیاب رہیں۔
اوشا وینس اس موقع پر اپنے 2 ماہ کے بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے تھیں، جس کے باعث واقعے نے وہاں موجود افراد اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی۔
رپورٹ کے مطابق قریب کھڑے فوجی اہلکار سیکنڈ لیڈی کو ممکنہ طور پر گرنے سے بچانے کے لیے فوری طور پر آگے نہیں بڑھے، تاہم اوشا وینس نے خود ہی اپنا توازن برقرار رکھا اور بچے سمیت محفوظ رہیں۔
واقعے میں اوشا وینس یا ان کے بچے کو کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔



