امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین کا ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دورہ

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین نے ایس ایس یو کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔

ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی نے بتایا کہ ایس ایس یو اعلیٰ آپریشنل معیار اور مؤثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنا رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان سٹریٹجک تعاون ضروری ہے۔

قونصل جنرل کو کمانڈنٹ ایس ایس یوعامر خان نیازی کی جانب سے بھی یونٹ کے مختلف شعبوں پر بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ ایس ایس یو پاکستان کی پہلی آئی ایس او سرٹیفائیڈ پولیس یونٹ ہے۔

مزید برآں ایس ایس یو کے کمانڈوز جدید تربیت یافتہ اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، امریکی قونصل جنرل کی جانب سے فارنرز سکیورٹی سیل کے اہلکاروں کو شاندار خدمات پر تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button