ابدالی ، جے-10 سی، جے-35 اور ایف-16 :پاکستان نےدشمن پر بجلیاں گرا دیں

​اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک بار پھر بھارت کے تمام غرور خاک میں ملا دیے ہیں اور ابدالی میزائل کی انتہائی خفیہ اور خاموش اپ گریڈیشن کے ذریعے دشمن کو وہ سرپرائز دیا ہے جس کا اس نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔ راجستھان کے بارڈر پر بھارت کی جانب سے روسی میزائل ڈیفنس سسٹم ایس-400 کی تعیناتی اور فوجی نقل و حرکت میں اضافے کا جواب پاکستان نے ابدالی میزائل میں جدید ترین گائیڈنس سسٹم، سیٹلائٹ انٹیگریشن اور اینٹی جیمنگ ٹیکنالوجی شامل کر کے دیا ہے۔ اب یہ میزائل نہ صرف دشمن کے الیکٹرانک وارفیئر کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ آخری لمحات میں اپنی سمت تبدیل کر کے کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکمہ دینے کی مکمل صلاحیت سے لیس ہو چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکہ کی جانب سے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کے لیے 488 ملین ڈالر کے اپ گریڈیشن کنٹریکٹ کی منظوری نے بھارتی لابی کو بدترین شکست سے دوچار کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت پاکستانی ایف-16 طیاروں کو جدید ترین لنک-16 کمیونیکیشن سسٹم اور وی-کٹس سے لیس کیا جائے گا جس کے بعد یہ طیارے بلاک 70 اور 72 کے برابر طاقتور ہو جائیں گے اور 2040 تک فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے تیار رہیں گے۔ یہ پیش رفت پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دے گی کیونکہ اب ابدالی میزائل، جے-10 سی، جے-35 اور ایف-16 طیارے ایک ہی نیٹ ورک کے ذریعے ڈیٹا شیئرنگ کر کے دشمن کے لیے زمین اور آسمان کو جہنم بنا دیں گے۔

​صحافی معظم فخر کے اس وی لاگ کی مکمل تفصیلات اور دفاعی تجزیہ دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button