نومبر میں طلبا اور سرکاری ملازمین کو مسلسل تین چھٹیاں ملنے کا امکان

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) نومبر میں طلبا اور سرکاری ملازمین کو مسلسل تین روز کی تعطیلات ملنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو طویل ویک اینڈ میسر آ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہر سال 9 نومبر کو شاعرِ مشرق اور مصورِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کی مناسبت سے یومِ اقبال منایا جاتا ہے۔
سرکاری کیلنڈر کے مطابق رواں سال یومِ اقبال کی تعطیل پیر، 9 نومبر کو ہوگی۔ اس سے قبل ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات ہونے کے باعث سرکاری ملازمین کو مسلسل تین روز کی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔
اسی طرح تعلیمی اداروں میں بھی 7 سے 9 نومبر تک تعطیلات متوقع ہیں، جس کے نتیجے میں طلبا بھی ہفتہ، اتوار اور پیر کو چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
تاہم تعطیلات سے متعلق حتمی صورتِ حال کا انحصار متعلقہ حکومتی اعلان اور تعلیمی اداروں کے جاری کردہ نوٹیفکیشنز پر ہوگا۔



