عمیر جسوال کے والد انتقال کرگئے، شوبز انڈسٹری میں سوگ کی لہر

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) معروف پاکستانی گلوکار عمیر جسوال کے والد طارق مجید جسوال انتقال کرگئے۔ عمیر جسوال نے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں اور دوستوں سے شیئر کی۔
طارق مجید جسوال ہائیڈروکاربنز کے شعبے سے وابستہ معروف شخصیت تھے۔ خبر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے عمیر جسوال اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
عمیر جسوال کے بھائی عزیر جسوال اور یاسر جسوال بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے مرحوم کے لیے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کی ہیں۔



