کفایت شعاری مہم، پنجاب اسمبلی کا بڑا فیصلہ، تمام سٹینڈنگ کمیٹیوں کے اجلاس آن لائن ہوں گے

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے کفایت شعاری مہم کے تحت بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسمبلی کی تمام سٹینڈنگ کمیٹیوں کے اجلاس آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کے اجلاس شیڈول کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہی ہوں گے، تاہم لاہور سے باہر کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے افسران ان اجلاسوں میں آن لائن شرکت کریں گے۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد افسران کے سفر میں کمی لانا اور پٹرولیم مصنوعات کی بچت کو یقینی بنانا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button