کترینہ کیف کی بہن اور وکی کوشل کے بھائی کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھر گرم

ممبئی (جانو ڈاٹ پی کے) بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کے بھائی سنی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کے درمیان مبینہ تعلقات کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہیں۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی پوسٹس نے دونوں کے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ سنی کوشل نے حال ہی میں ترکی میں اپنی چھٹیوں کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن میں دکھائی دینے والے بعض مقامات اور مناظر ازابیل کیف کی سابقہ پوسٹس سے مشابہ نظر آئے۔
مداحوں کی خاص توجہ ایک بلی کی تصویر نے حاصل کی جو دونوں کی پوسٹس میں دکھائی دی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ آیا سنی کوشل اور ازابیل کیف نے ترکی میں ایک ساتھ وقت گزارا تھا۔
افواہوں کو مزید تقویت اس وقت ملی جب ازابیل کیف نے سنی کوشل کی پوسٹ میں موجود ایک کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں بہترین کتاب تجویز کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
دونوں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں میں مماثلت کے بعد مداحوں کی جانب سے ان کے مبینہ تعلق کے بارے میں مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، تاہم سنی کوشل اور ازابیل کیف نے اب تک ڈیٹنگ کی ان افواہوں کی نہ تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے۔یوں دونوں کی ترکی سے متعلق پوسٹس اور سوشل میڈیا پر باہمی تعامل نے قیاس آرائیوں کو تو بڑھا دیا ہے، تاہم فی الحال ان کے مبینہ تعلق کے حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔



