الو ارجن کی فلم’’راکا‘‘نے ریلیز سے قبل ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)تیلگو سپر اسٹار الو ارجن اور ہدایتکار ایٹلی کی نئی فلم ’راکا‘ نے ریلیز سے قبل ہی ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
فلم میں 37 اداکاروں کو ایک ساتھ ریکارڈ کر کے ریئل ٹائم میں سب سے زیادہ لوگوں کی موشن کیپچرنگ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔
فلم ساز ادارے نے ایکس پر یہ اپ ڈیٹ شیئر کی۔ الو ارجن کو ڈائریکٹر کے ہمراہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ تھامے ہوئے دکھا گیا۔ کیپشن میں لکھا تھا: تاریخ رقم ہو گئی! ایک عالمی کامیابی جو بھارتی سنیما کو دنیا کے اسٹیج پر لے کر جا رہی ہے۔
چند روز قبل سیبی چکرورتی نے الو ارجن اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ایٹلی کی آنے والی فلم ‘راکا’ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ان کی فلم کے ویژیول دیکھے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ اواتار کے بھی ایسے ویژول ہوں گے۔
‘راکا’ کا پہلا لک 8 اپریل کو اداکار کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا تھا، جس میں انہیں گنجا، آنکھوں میں کاجل لگائے اور جانوروں کے پنجے پہنے کیمرے کی طرف گھورتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔



