صدرآصف علی زرداری کی نو منتخب برطانوی اینڈی برنہم کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی کے)صدر مملکت آصف علی زرداری نے برطانیہ کے نو منتخب وزیراعظم اینڈی برنہم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی ہے۔پیر  کوایکس پر اپنے تہنیتی پیغام میں صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم اینڈی برنہم کی قیادت میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ دوطرفہ شراکت داری مزید مضبوط ہوگی اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت ملے گی۔صدر آصف علی زرداری نے مکالمے، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فروری کے آخر سے دنیا بالخصوص خلیجی خطہ ایک ہنگامہ خیز دور سے گزر رہا ہے اور پاکستان نے متعدد برادر ممالک کے تعاون سے امن کے فروغ میں اپنا موثر کردار ادا کیا ہے۔صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم اینڈی برنہم کی قیادت میں برطانیہ بھی موجودہ کشیدگی اور دشمنیوں کے خاتمے، جنگ بندی کے قیام اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت  کی جانب واپسی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button