ٹرمپ کا بڑا اعلان، جنوبی کوریا سے 8.4 ارب ڈالر کا تیل منصوبہ سامنے آگیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ  پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ معاہدے میں بڑی پیش رفت کا دعویٰ کرتے ہوئے 8.4 ارب ڈالر کے تیل منصوبے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق جنوبی کوریا میں تیل کی پیداوار بڑھانے کے منصوبے کے لیے 8.4 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافے کے منصوبے سے امریکی توانائی کی بالادستی کو تقویت ملے گی، جبکہ بڑھتی ہوئی توانائی کی پیداوار مستقبل میں امریکا کی عالمی توانائی سکیورٹی کو بھی مضبوط کرے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان معاہدے میں مزید بہتری آئی ہے، جبکہ توانائی کے شعبے میں ہونے والی یہ پیش رفت دونوں ممالک کے لیے اہم قرار دی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button