ایران میں سڑک کنارے بم دھماکے میں 5سکیورٹی اہلکار جاں بحق

زاہدان (جانو ڈاٹ پی کے)ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں سڑک کنارے بم دھماکے نے سکیورٹی صورتحال کو ایک بار پھر سنگین کردیا، واقعے میں پاسدارانِ انقلاب کے اہلکاروں کی ہلاکتوں کے متضاد دعوے سامنے آگئے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق صوبے کی ایک سڑک پر سکیورٹی قافلے کے گزرنے کے دوران سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے ایک اہلکار جاں بحق ہوا۔ پاسدارانِ انقلاب نے حملہ آوروں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب مقامی بلوچ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ زاہدان کے قریب رودماہی کے علاقے میں دھماکے کے بعد مسلح افراد نے فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس سے وابستہ فاطمیون ملیشیا کے پانچ ارکان مارے گئے۔ تاہم اس تعداد کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی اور ایرانی پاسداران نے فاطمیون یا پانچ ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب سیستان و بلوچستان میں حالیہ دنوں کے دوران سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان متعدد جھڑپیں ہوچکی ہیں۔ ایرانی حکام نے گزشتہ روز زاہدان کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران 6 مسلح افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button