ایران نے مزید حملے کئے تو ہر حملے کے جواب میں 20 گنا طاقت سے کارروائی کرینگے، ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے مزید حملے کیے تو امریکا ہر حملے کے جواب میں 20 گنا زیادہ طاقت سے کارروائی کرے گا۔

ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کے خلاف پہلے ہی کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس بہت کم وقت باقی ہے اور وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم انہیں یقین نہیں کہ ایران کسی معاہدے پر عمل کرنے کے قابل بھی ہے یا نہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران واقعی معاہدہ کرنا چاہتا ہے تو پھر تجارتی بحری جہازوں پر حملے کیوں کیے گئے؟ ان کے مطابق ایران کا رویہ غیر معمولی ہے اور وہ "کچھ حد تک قابو سے باہر” دکھائی دیتا ہے، لیکن اس کے باوجود وہ معاہدہ چاہتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا نے ایران کو "بہت سخت نشانہ بنایا ہے”۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکا دوبارہ مکمل فوجی جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ انہیں معلوم نہیں، تاہم امریکا کے پاس کامیابی حاصل کرنے کے کئی طریقے موجود ہیں اور فوجی لحاظ سے امریکا پہلے ہی کامیاب ہو چکا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button