ٹرمپ نےجنگ بندی صرف 3 سے 5 دن کیلئے کی ہے، وہ ڈیل کو جلد فائنل کرنا چاہتےہیں: امریکی میڈیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی میڈیا نے وائٹ ہاؤس حکام کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی غیرمعینہ مدت کیلئے نہیں صرف 3 سے 5 دن کےلیے کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا ایران کو تجویز پیش کرنے کے لیے محدود وقت دینے کا منصوبہ ہے۔ٹرمپ ڈیل کو جلد سے جلد فائنل کرنا چاہتےہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ ڈیڈ لائن کا پریشر ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے پر مجبور کرے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی انتظامیہ جنگ بندی کو غیر معینہ مدت تک بڑھانے کے حق میں نہیں، امریکا ایران کو مذاکرات میں مزید تاخیر کا موقع نہیں دینا چاہتا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی جنگ میں توسیع معاملے کو سفارتی سطح پر حل کرنے کوظاہرکرتی ہے، امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ایران پر دباؤ برقرار رکھےگی۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ طویل ناکہ بندی عالمی معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے لیے کوئی واضح ٹائم لائن مقرر نہیں کی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےگزشتہ شب وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ بندی میں تب تک توسیع کررہے ہیں جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا، اس لیے جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جائے گی جب تک کہ ایران کی تجویز پیش نہیں کی جاتی۔

مزید خبریں

Back to top button