امریکامیں2022سے اب تک6سائنسدان پر اسرار طور پر قتل اور5لاپتہ،ٹرمپ نے تحقیقات کا حکم دیدیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلائی، جوہری اور دفاعی منصوبوں سے وابستہ سائنسدانوں کی اموات اور گمشدگیوں کی تحقیقات کے لیے ایف بی آئی کو تحقیقات کی قیادت سونپ دی ہے۔صدر ٹرمپ نے تحقیقات کے ابتدائی نتائج کے لیے 10 روز کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے اور اس معاملے کو قومی سلامتی کی اعلیٰ ترجیح قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ کیسز2022سے2026تک کے عرصے پر محیط ہیں اور ان میں ناسا کی جیٹ پروپلژن لیبارٹری،لاس الاموس نیشنل لیبارٹری،ایم آئی ٹی،کیلٹیک اور فوجی تحقیقی مراکز سے وابستہ اہلکار شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق امریکامیں2022سے اب تک6سائنسدان پر اسرار طور پر قتل اور5لاپتہ ہوئے۔پراسرار موت کا پہلا واقعہ2022کاہے جب سائنسدان ایمی ایسکریج اپنے گھرمیں مردہ پائی گئی تھیں۔ماہرین کے مطابق ممکن ہےامریکی سائنسدانوں کو حساس معلومات کی وجہ سےنشانہ بنایا گیاہو۔



