قمبرشہدادکوٹ میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد قتل، دو خواتین زخمی ہوگئیں

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) قمبرشہدادکوٹ کی تحصیل وارہ میں دو مختلف مقامات پر دو گروپوں میں تصادم ہوا، فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد قتل ہوگئے جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئیں، پولیس کے مطابق 65 سالہ مقتول شاہن چانڈیو کو عدالت جاتے ہوئے راستے میں گولیاں مارکر قتل کیا گیا اور دوسرے واقعے میں قتل ہونے والی خاتون کی شناخت 70 سالہ بھنبھی چانڈیو کے نام سے ہوئی، ایک مقتول کی لاش اور زخمی خواتین کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا، اطلاعات کے مطابق مقتول خاتون کی لاش تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہے اور فریقین میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کو رکوانے کے لئے دیگر تھانوں سے پولیس نفری طلب کرلی گئی ہے، پولیس کا بتانا ہے کہ دونوں واقعات دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آئے.



