دیپال پور: موٹر سائیکل اور کرین میں تصادم سے بچی جاں بحق، 2 افراد زخمی

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی)پاکپتن روڈ نزد 6 فور ایل کےقریب موٹر سائیکل سوار اوور ٹیک کرتے ہوئے کرین سے ٹکرا گیا ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 6 سالہ بچی موقع پر جانبحق ہو گئی بائیک ڈرائیور لڑکا اور خاتون زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور بچی کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا جانبحق بچی کی شناخت ماہ نور دختر توقیر (6 سال تقریباً) کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں کی شناخت فیضان رسول ولد غلام رسول (16 سال تقریباً) اور نور الٰہی بی بی زوجہ غلام رسول (52 سال تقریباً) ساکنائے 9 فور ایل کے ناموں سے ہوئی

مزید خبریں

Back to top button