تمباکو اورنکوٹین مصنوعات عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں،صدر زرداری

ای سگریٹ،ویپنگ ڈیوائسزاورنکوٹین پاؤچز بھی تشویش کا باعث ہیں

صدر مملکت آصف علی زرداری کا عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر خصوصی پیغام میں کہا کہ  تمباکو اورنکوٹین مصنوعات عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں،نوجوان نسل کو نکوٹین کے نشے سے بچانا قومی ذمہ داری ہے،ای سگریٹ، ویپنگ ڈیوائسز اور نکوٹین پاؤچز بھی تشویش کا باعث ہیں,تمباکو دل، پھیپھڑوں اور کینسر سمیت کئی مہلک بیماریوں کا باعث بنتا ہے،پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں مؤثر قانون سازی کریں،تمباکو کے خلاف قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے،والدین، اساتذہ اور سماجی رہنما آگاہی مہم میں کردار ادا کریں،تمباکو مصنوعات کے استعمال کی حوصلہ شکنی قومی فریضہ ہے،صحت مند پاکستان کے لیے تمباکو سے پاک معاشرہ ناگزیر ہے،تمباکو کے نقصانات کے خلاف قومی سطح پر مؤثر مزاحمت وقت کا تقاضا ہے،موت کے سوداگروں کے خلاف مؤثر قانون سازی ناگزیر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button