لاڑکانہ میں بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن7ویں روز بھی جاری

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)لاڑکانہ میں سیپکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن ساتویں روز بھی جاری رہا، ایمپائر سب ڈویژن کی حدود عاقل روڈ پر کارروائی کے دوران چند شرپسند عناصر نے ایس ڈی او طارق پیرزادہ اور ان کی ٹیم پر حملہ کرکے تشدد کیا، اطلاع ملتے ہی ایس ای شاہ محمد باجکانی، انجنیئر سید شاہد شاہ، یونین کے زونل چیئرمین عبداللہ سومرو، وائس چیئرمین ہادی بخش جتوئی، ڈویژنل چیئرمین خرم میمن سمیت دیگر رہنما رینجرز اور پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور صورتحال کو قابو میں کر لیا، واقعے میں ملوث 6 افراد کے خلاف حیدری تھانے میں این سی درج کر لی گئی جبکہ موقع پر ڈائریکٹ کنکشن منقطع کرتے ہوئے ٹرانسفارمر بھی اتار لیا گیا.



