ٹھٹھہ،رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے بارے میں آگاہی کیلئے ایک روزہ ورکشاپ

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمند/جانوڈاٹ پی کے)رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2016 کے بارے میں آگاہی کے لیے ایک روزہ ورکشاپ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تخلیق فاؤنڈیشن کے تعاون سے دربار ہال مکلی میں منعقد کیا گيا

سندھ حکومت کے نافذ کردہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2016 کے بارے میں آگاہی کے لیے ایک روزہ ورکشاپ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تخلیق فاؤنڈیشن کے تعاون سے دربار ہال مکلی میں منعقد کیا گيا۔ ورکشاپ میں ضلع کے سرکاری محکموں کے افسران اور پی آئی اوز نے شرکت کی۔

اس موقع پر تخلیق فاؤنڈیشن کے سی ای او محمد یعقوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق سمیت چاروں صوبوں کی اسمبلیوں نے معلومات کی فراہمی کو عوام تک پہنچانے کے لیے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2016 نافذ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ صوبے نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کو مزید بہتر کرتے ہوئے اسے "سندھ ٹرانسپیرنسی رائٹ ٹو انفارمیشن” کا نام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح کے ہر سرکاری محکمے کو اپنی جانب سے ایک پی آئی او مقرر کر کے اس کے ذریعے عوام تک معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ پر عمل درآمد ہونے سے عوام کو زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل ہوں گی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدابخش بہرانی، ڈی ای او پرائمری نور سرائی، پاپولیشن ویلفیئر کے ندیم سرور اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

مزید خبریں

Back to top button