سندھ ہائیکورٹ میرپورخاص بینچ نے دو اہم آئینی درخواستیں نمٹا دیں

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) سندھ ہائیکورٹ کے میرپورخاص بینچ نے 29 اکتوبر 2026 کو محکمہ صحت میں گریڈ ایک سے لیکر گریڈ 4- کی آسامیوں پر دو آئینی درخواستوں کی سماعت کے دوران انہیں نمٹا دیا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق آئینی درخواست نمبر 387/2026، میرپورخاص، نسیبان و دیگر بنام پی او سندھ و دیگر کی سماعت جسٹس نثار احمد بھنبھرو اور جسٹس محمد جعفر رضا پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔ کیس کو سماعت کے بعد خارج کر دیا گیا۔

اسی بینچ نے دوسری آئینی درخواست نمبر 411/2026، میرپورخاص، مسماۃ ساران بنام پی او سندھ و دیگر کی بھی سماعت کی اور اسے بھی نمٹا دیا گیا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق دونوں مقدمات کی سماعت 29 اکتوبر 2026 کو ڈیلی لسٹ میں بالترتیب سیریل نمبر 14 اور 16 پر ہوئی، جبکہ دونوں مقدمات کے لیے آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button