ایران اورامریکاجنگ کےخاتمےکیلئےفیلڈمارشل کاایک ماہ میں2بارتہران جانامثبت پیشرفت کی علامت ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)ڈی جی آئی ایس پی آراحمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے میں نئے ممالک کی شمولیت کی گنجائش موجود ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی  احمد شریف چوہدری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی شقیں نئے ممالک کی شمولیت میں رکاوٹ نہیں ہیں، علاقائی امن کے مشترکہ ویژن پر یقین رکھنے والے ممالک کو خوش آمدید کہیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا اگر ایران سمیت کوئی بھی علاقائی امن کے مشترکہ ویژن پر یقین رکھتا ہے تو وہ معاہدے میں شامل ہوسکتا ہے، نئے ممالک کی معاہدے میں شمولیت کا فیصلہ سعودی عرب، ترکیے، پاکستان کی سیاسی قیادت کرے گی۔

فیلڈ مارشل کا ایک ماہ میں 2 بار تہران جانا مثبت پیشرفت کی علامت ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایران امریکا ثالثی سے متعلق ہم محتاط انداز میں پر امید ہیں،  فیلڈ مارشل کا ایک ماہ میں 2 بار تہران جانا مثبت پیشرفت کی علامت ہے، اگر مثبت پیشرفت نہ ہوتی تو فیلڈ مارشل دو بار تہران نہیں جاتے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق امریکاایران ثالثی میں کام بگاڑنے والے، بلاجواز تنقید کرنے والے طاقتور عناصر سرگرم ہیں،  یہ طاقتور عناصر سمجھتے ہیں کہ جاری تنازع اور جنگ ان کے مفاد میں ہے۔

پاکستان سعودی عرب کے دفاع کےلیے پرعزم ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے سعودی عرب میں مزید پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں مزید پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی کا انحصار صورتحال، سیاسی قیادت کے فیصلوں پر ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کےلیے پرعزم ہے، مکہ اور مدینہ منورہ کے مقدس مقامات کا دفاع پاکستان کے عزم کا حصہ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان یمن کے اندرونی تنازع کا حصہ نہیں ہے، یمن کا تنازع یمن کے اندرونی فریقوں کے درمیان ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کے پی کے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز  تیز کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button