پلک تیواری اور ابراہیم علی خان کے درمیان3 سالہ تعلق ختم ہونے کی خبریں

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ پلک تیواری اور سیف علی خان کے صاحبزادے ابراہیم علی خان کا بریک اپ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 26 سالہ پلک تیواری اور 25 سالہ ابراہیم علی خان نے 3 سالہ تعلقات پر باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
میڈیا کے مطابق افواہ ہے کہ بریک اپ کا فیصلہ ابراہیم علی خان نے کیا تاہم تعلق باہمی رضا مندی سے اختتام کو پہنچا ہے۔
قریبی ذرائع بریک اپ کی وجوہات سے لاعلمی کا اظہار کرنے کے ساتھ تعلق کے خاتمے کی تصدیق کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیاکے مطابق پلک تیواری اور ابراہیم علی خان کے فیصلے کے بعد ان کی مشترکہ شوٹنگ منسوخ یا معطل کردی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں نے تاحال بریک اپ کی اعلانیہ طور پر تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی وہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ دونوں کی توجہ اپنے کیریئر پر ہے۔
2024ء میں پلک تیواری کی والدہ شویتا تیواری نے ایسی افواہوں کو غیر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی باتیں زیادہ دیر تک اثر نہیں رکھتیں۔
پلک تیواری اور ابراہیم علی خان کے افیئر کی خبریں پہلی بار 2022ء میں منظر عام پر آئی تھیں، دونوں ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ سے ساتھ باہر نکلتے دیکھ گیا تھا، جس کے بعد وہ مختلف مواقع پر ساتھ بھی دیکھے گئے۔



