بدین کے قریب پرائمری اسکول میں خود کو صحافی ظاہر کرنے اور ٹیچر پر تشدد کرنیوالے 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے)بدین کے نواحی علاقے سلیمان سومرو پرائمری اسکول میں دورانِ تدریس اسکول میں داخل ہوکر خود کو صحافی ظاہر کرنے، ٹیچر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور مبینہ تشدد کرنے والے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق پانچ روز قبل چار ملزمان اسکول میں جاری کلاسز کے دوران داخل ہوئے اور خود کو صحافی ظاہر کرتے ہوئے اسکول ٹیچر شادی خان سومرو کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ واقعے کے بعد ٹیچر شادی خان سومرو کی شکایت پر ماڈل تھانے میں ملزمان زکریا چنہ، راشد بھٹی، محمد سومرو اور ابراہیم سومرو کے خلاف تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، تاہم تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی

مزید خبریں

Back to top button