مٹھی میں تین روزہ نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، شہید مزمل عمرانی الیون فاتح قرار

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) شہر مٹھی کے ہیلی پیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں HCL کرکٹ کلب کے زیر اہتمام تین راتوں پر مشتمل شاندار نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوا، جس میں 8 ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔
ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شہید مزمل عمرانی الیون اور عریضا کنگ الیون کے درمیان کھیلا گیا، جو 6 اوورز پر مشتمل تھا۔ عریضا کنگ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 73 رنز کا ہدف دیا، جس میں عرفان کھوسو، حسن کلوئی اور طارق درانی نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔
جواب میں شہید مزمل عمرانی الیون نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ ٹیم کی کامیابی میں منوج سونی اور گل درس نے اہم کردار ادا کیا اور بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
اس طرح شہید مزمل عمرانی الیون نے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا، جبکہ رنر اپ ٹیم کے کپتان معشوق سموں نے ٹرافی اور انعام حاصل کیا۔
ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز منوج سونی کے نام رہا، بہترین آل راؤنڈر عرفان کھوسو قرار پائے، جبکہ بہترین بیٹسمین حسن کلویٔی اور گل درس رہے۔ بہترین باؤلر کا اعزاز معشوق سموں نے حاصل کیا۔
ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز میں عبدالقادر بجیر، منظور عمرانی، فیاض جنجھی، وہاب درانی، طارق درانی اور کاشف درانی شامل تھے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مٹھی ڈاکٹر عمیر اشرف اور اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ تھرپارکر کے واسدیو مالہی نے بھرپور تعاون فراہم کیا، جس پر منتظمین نے ان کا شکریہ ادا کیا۔



