ڈیپلو: مزدور کولہی خاندان کا احتجاج، بااثر افراد پر ہراسانی کے الزامات، بلاول ہاؤس کا نوٹس

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) ڈیپلو تحصیل کے مزدور کولہی خاندان کا احتجاج، بااثر افراد پر ہراسانی کے الزامات، بلاول ہاؤس نوٹیس لے لیا، فوری تحقیقات کا احکامات جاری۔تفصل کے مطابق۔ تحصیل ڈیپلو کے گاؤں دونہائی کے قریب نمک کے سن پر مزدوری کرنے والے محنت کش موہن کولہی نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ چند بااثر افراد نے ان کا جینا تنگ کر دیا ہے۔ احتجاج کے دوران موہن کولہی نے دعویٰ کیا کہ ملزمان مختلف اوقات میں ان کے گھر میں داخل ہو کر خواتین کی عزت و وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ اب ان کے خلاف بھوپوں سے تعویذ بھی کرائے جا رہے ہیں، جس کے باعث ان کی بیٹی شدید خوف اور ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔ احتجاج کرنے والے خاندان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی بیٹی خوف یا ذہنی پریشانی کے باعث کوئی انتہائی قدم اٹھاتی ہے تو اس کی ذمہ داری ان افراد پر عائد ہوگی جن کے نام ویڈیو بیان میں لیے گئے ہیں۔ خاندان نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر ان کی جان و مال اور عزت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، جبکہ اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔



